12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:37
کراچی: لوگوں کو لوٹنے والا جعلی وکیل گرفتار
جیو نیوز - کراچی ......کراچی کی مقامی عدالت میں لوگوں کو لوٹنے والے جعلی وکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ملزم لوگوں سے ابتک 4سے 5لاکھ روپے ہتھیا چکا ہے۔
سٹی کورٹ پولیس کے مطابق عمران حیدر نامی شخص کو سٹی کورٹ سے شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ عمران حیدر کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں 4سے5شکایات پہلے سے ہی درج ہیں۔
ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ لوگوں سے ایک سال کے دوران 4سے 5لاکھ روپے کیس لڑنےکے بہانے فیس کی مد میں ہتھیا چکاہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ الزام نمبر63/2015درج کرلیا ہے۔