12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
سرگودھا : 3 روز قبل ماں اور دو بیٹیوں کا قاتل لڑکیوں کا چچا نکلا
جیو نیوز - سرگودھا........سرگودھا میں تین روز قبل ماں اور دو بیٹیوں کو قتل کر نے والا لڑکیوں کا چچا نکلا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قصبہ للیانی میں 45 سالہ خاتون کو اس کی دو بیٹیو ں سمیت کلہاڑیو ں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے دونوں لڑکیو ں کے چچا کو گرفتار کر لیا جس نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور دونوں بیٹیوں کو قتل کیا،ملز م کے قبضہ سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔