12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو نجی سکولوں کی درخواست پر سماعت
جیو نیوز - اسلام آباد.......اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ واپس لینے کے نوٹی فی کیشن پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دو نجی سکولوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے طالب علموں کی فیسوں میں اضافہ واپس لینے کے نوٹی فی کیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اتھارٹی نےکسی نوٹس کے بغیر فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹی فی کیشن جاری کیا۔ عدالت نے اضافی فیس کی واپسی کا معاملہ درخواستوں پر فیصلے تک روکتے ہوئے وفاق اور ریگولیشن اتھارٹی پیرا کو نوٹس 12 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔