12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:16
میرا مقابلہ علیم خان سے نہیں، عمران خان سے تھا، سردار ایاز صادق
جیو نیوز - لاہور.....قومی حلقہ این اے122سےمسلم لیگ ن کےکامیاب امیدوار سردار ایازصادق کاکہناہےکہ ان کا مقابلہ عمران خان سےتھا،ریلوے کالونی اور کچی آبادیوں میں ووٹ خریدےگئے،،اب وہ حلقے میں پہلے سے زیادہ وقت دیں گے۔
لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرجیونیوزسے گفتگو کرتےہوئےسردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ عمران خان نےپوری الیکشن مہم کےدوران لاہور میں پڑاؤ ڈالے رکھا،ان کا مقابلہ علیم خان سے نہیں،بلکہ عمران خان سے تھا۔
سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ ان کےحلقےمیں پیساپانی کی طرح بہایا گیا،ریلوے کالونی اور کچی آبادیوں میں ووٹ خریدےگئے،بینرز اور فلیکسز کی بھرمار نےان جیسےورکرز کےلئے الیکشن لڑنا مشکل بنادیا مگر وہ ایسے ہی الیکشن لڑیں گے۔
سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ حمزہ شہباز میں بہت میچورٹی دیکھی ہے، عمران خان جیسی بھی بد زبانی کریں ،وہ تہذیب کےدائرے میں رہ کر ہی سیاست کریں گے۔