تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

سمجھوتہ ایکسپریس کی دوبار منسوخی،کئی پاکستانی بھارت میں پھنس گئے

جیو نیوز - لاہور.......بھارتی رویے کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کی مسلسل منسوخی سے کئی پاکستانی بھارت نہ جا سکے تو کئی بھارت میں پھنس کر رہ گئے۔بھارتی ویزے ختم ہونے سے واپسی کے منتظرکئی پاکستانی شدید پریشانی اور ذہنی اذیت سے دوچار ہوگئے ہیں ۔

چار روز قبل پاکستان سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ پربھارتی گیٹ بند ہونے سے واپس لوٹنا پڑا،اس ٹرین پر سوار دو سو سے زائد مسافروں نے پریشانی اٹھائی تو بھارت میں ، وطن واپسی کے منتظر ،کئی پاکستانی وہیں پھنس کر رہ گئے ۔

بھارت میں رکے کئی پاکستانیوں کےویزے ختم ہونے والے ہیں تو کچھ کی صرف ٹرین کے ذریعے واپسی ممکن ہے ۔ غیرسرزمین پر اندیشوں اور خطروں کے خدشے،ویزوں کی میعاد ختم ہونے پر ممکنہ مصائب کے دھڑکے مسب پریشان ، سبھی بےچین،بےبس ہیں ۔

وطن سے دور پھنسی ،فیملیز ،خواتین بچوں اور بڑوں کی نظریں اپنے حکمرانوں کو ڈھونڈتی ہوئیں۔اپنی حکومت سے ایک ہی اپیل اور مطالبہ ہے کہ انہیںوطن واپس لانے کیلیے جلدکچھ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.