تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:0

رینجرز مخالف اشتہارکی تحقیق کیلئے قائم کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا

جیو نیوز - کراچی .....اخبارات میں رینجرز مخالف چھپنے والے اشتہارات کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے رپورٹ مکمل کرنے کے لئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے تحقیقات 3 دن میں مکمل کر کے رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرنی تھی، تاہم تحقیقات مکمل نہ ہونے کے باعث ایک ہفتے کی مزید مہلت کیلئے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے پولیس افسران اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے بیانات قلم کئے گئے ہیں تاہم تحقیقات مکمل ہونے میں مزید ایک ہفتے کا وقت درکار ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں رینجرز افسر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی ٹریفک شامل ہیں۔واضح رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے قومی اخبارات میں رینجرز مخالف اشتہارات چھ افراد کے اغوا سے متعلق ہیں۔ اشتہارات شایع کرانے والے ڈی ایس پی اورنگی ٹاون کو معطل کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.