تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:16

اے ٹی سی کراچی :سیاسی جماعت کے 2کارکنوں کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان رکن الدین اور شکیل بابا کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم رکن الدین کو 90 روزہ نظر بندی مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا،جس کے خلاف دھماکا خیزمواد رکھنے کا مقدمہ شرافی گوٹھ تھانے میں جبکہ ملزم شکیل بابا کے خلاف گلفراز نامی شخص کو قتل کرنے کا مقدمہ ناظم آباد تھانے میں درج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.