تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:4

آصفہ بھٹو کا دورہ لیاری میڈیکل کالج ،طلبہ کے مسائل سننے

جیو نیوز - کراچی .....سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی آصف بھٹو زرداری نے لیاری میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور طالب علموں کے مسائل سننے۔

مستقبل میں پیپلز پارٹی کی باگ دوڑ سبھالنے والے نوجوان ایکٹو ہیں،یہی وجہ ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کراچی کے لیاری میڈیکل کالج میں طالبعلموں کے مسائل سننے جا پہنچیں،ان کے آنے سے کچھ دیر کیلئے ہی سہی لیاری کی قسمت بدل گئی ۔

آصفہ بھٹو کی لیاری آمد کے موقع پر وی آئی پی پروٹوکول ،بڑی بڑی گاڑیاں ،محافظ اور ایس ایس یو گاڈز ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

ان کی آمد سے طلبہ و طالبات کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا کیونکہ کالج کا تدریسی عمل روک دیا گیا ،گیٹ سخت سیکیورٹی کے باعچ بند کردئیے گئےاور کئی طالب علموں کو واپس جانا پڑا ۔

آصفہ زرداری آئی تو لیاری کی گلیاں ایسے چمکنے لگیں، جیسے یہاں کبھی کچرا تھا ہی نہیں ،کھلے گٹر بند ہوگئے انتظامیہ بھرپور ایکشن میں آگئی،لیاری کی عوام کہنے لگے پیپلز پارٹی کے دوروں پر یہاں صفائی ہوتی ہے۔ علاقے کے اصل حالات سے پیپلز پارٹی کو کوئی دلچسپی نہیں ۔

لیاری کے عوام کے دکھوں سے بے خبر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا بولیں ،لیاری ہمیشہ سے پیپلزپارٹی کاگڑ ھ رہا ہے، یہاں ترقیاتی کام بھی پیپلز پارٹی نے ہی کرائے ہیں ۔

لیاری کی عوام کہتے ہیں آصفہ زرداری کا مختصر دورہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا حصہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.