تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:20

عمران کی سوچ لا علاج ،پی ٹی آئی تخریبی سیاست ختم کرے ،خواجہ آصف

جیو نیوز - اسلام آباد .......وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، یہ مضبوط ہو رہی ہے ، این اے 122 کے نتیجے کے بعد تحریک انصاف کو تخریبی سیاست ختم کردینی چاہئے،عمران کی سوچ کا کوئی علاج نہیں ۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو میںوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لاہور کا نتیجہ مسلم لیگ ن کے حق میں آیا ہے، نتیجہ وہی ہے جو سال 2013 ء میں تھا، تحریک انصاف کو سمجھنا چاہئے کہ وہ تخریبی سیاست ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سوچ کا کوئی علاج نہیں، ان کا بیرون ملک سے علاج کرانے کو تیار ہوں ، ایسے لوگوں کا لاہور میں جیل روڈ پر بھی علاج کیا جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ12 اکتوبر 1999 ء کی سیاہ رات ختم ہوچکی، 12اکتوبر 2015 ء کی روشن صبح کا آغاز ہوگیا ہے، ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ادارے اپنا کام کررہے ہیں،خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.