12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:36
لوگ بیمار اور حکام ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں، قبول نہیں،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور .....وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ کسی صورت قابل برداشت نہیں کہ لوگ غیرصحتمند ماحول کے باعث بیمار ہوتے رہیں اور محکمے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں ۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکریٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا، جس میں لاہور اور صوبے کےدیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کے جگہ جگہ غیر قانونی پوائنٹس پرشدید برہمی کا اظہار اور متعلقہ حکام کی سر زنش کی۔
وزیر اعلیٰ نے اداروں میں رابطے کے فقدان کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی قائم کی جو تین روز کے اندر رپورٹ پیش کر ے گی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے نئی جگہوں کی نشاندہی کی جائے اور سو سائٹیز کو کوڑا کرکٹ منظور شدہ جگہوں پر پھینکنے کا پابند بنایا جائے ۔