12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:44
اسلام آباد :گرجاگھروں کی سیکیورٹی رینجرزکو دینے کیلئے درخواست دائر
جیو نیوز - اسلام آباد ......وفاقی دارالحکومت کے گرجا گھروں کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
گرجا گھروں کی سیکیورٹی رینجرز کو سونپنے کی درخواست ایک شہری یوسف خان پال نے یاسر محمود چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ، جس میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ اسلام آباد کے 20 سے زائد گرجا گھروں کی سیکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں اور اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار ہے، وزارت داخلہ کو 6اگست کو درخواست بھی بھجوائی مگر کوئی جواب نہیں ملا، عدالت احکامات جاری کرے۔