12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:44
گورنر او ر وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات ،اہم امور پر گفتگو
جیو نیوز - کراچی .....گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر سمیت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے معاملات پر گفتگو کی۔
سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے لئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان وزیر اعلی ہاوس پہنچے، جہاں ان کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال، محرم الحرام میں سیکیورٹی اقدامات اور صوبے میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبو ں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی کی ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر پیدا صورتحال سمیت بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔