12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:44
کراچی انٹر بورڈ : طلبا کی مشکلات کے حل کیلئے 15رکنی ٹیم تشکیل
جیو نیوز - کراچی .....کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ میں محمد جعفر کو قائم مقام سیکریٹری اور ہارون رشید کو قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے اسناد تعینات کردیا گیاہے جبکہ بورڈ میں طلبا کی مشکلات حل کرنے کے لیے 15 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔
کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ میں چیئرمین اختر غوری نے بورڈ آفس آنے والے طلبا اور والدین کی پریشانی کا نوٹس لیتے ہوئے 15 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جبکہ اسسٹنٹ سیکریٹری عطاالرحمن کو پبلک ڈی لنگ آفسر تعینات کردیا گیا ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کی جانب سے تمام سیکشن آفیسرز کو بورڈ کے امور میں کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق کسی بھی گروہ یا افراد کی غلط رہنمائی کی وجہ سے پبلک ڈیلنگ میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، جبکہ بورڈ کاریکارڈ اور معلومات غیر متعلقہ افراد سے دور رکھنے کا بھی کہا گیا ہے، غیر متعلقہ افراد میں وہ پانچ افراد بھی شامل ہیں جنہیں وزیر اعلی کے سیکریٹری کی جانب سے اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔