تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:0

سندھ بھر میں8تا10محرم موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

جیو نیوز - کراچی.......وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ یوم عاشورہ پر موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے وفاق سے کہا جائے گا۔

پولیس نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی ،جس میں بتایا گیا کہ لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور عثمان کرد کے قتل کامحرم الحرام میں بدلہ لینے کا خطرہ موجود ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ کالعدم تنظیمیں نام بدل کر کام کررہی ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ہدایت جاری کی کہ محرم اور بلدیاتی انتخابات ساتھ ہونے کی وجہ سے انٹیلی جنس اداروں کو بہتر کام کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.