12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:1
آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے
جیو نیوز - انقرہ........آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔آرمی چیف نے اس موقع پر کمال اتاترک کے مزار پر پھول چڑھائے۔
انہوں نےگزشتہ دنوں ہونے والے انقرہ دھماکوں پر اظہار افسوس بھی کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو درپیش چیلنجز سمجھتے ہیں ،مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔
آرمی چیف کو خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے کے اعتراف میں اعزاز بھی دیا گیا