12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:33
پرویزمشرف کا 12اکتوبر تاریخ میں ہمیشہ کے لیے دفن ہوگیا، پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا 12اکتوبر تاریخ میں ہمیشہ کے لیے دفن ہو گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے مزید کہا کہ11اور12اکتوبر کی گزشتہ رات عمران خان کی جھوٹ اور بداخلاقی کی سیاست بھی دفن ہو گئی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس،عدالت جانے، قانون جانے۔