12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:1
سالانہ اربوں کی مالی بدنظمی پکڑی جاتی ہے ،آڈیٹر جنرل پاکستان
جیو نیوز - لاہور.....آڈیٹر جنرل پاکستان رانا اسد امین کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں میں ہر سال اربوں روپے کی مالی بدنظمی پکڑ کر قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے، شاہ خرچیوں کو کم کرنا ضروری ہے۔
لاہور میں فنانشل سیکٹر تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا اسد امین کا کہنا تھا کہ اس سال حکومت کے بلا جواز اخراجات پر اعتراضات لگا کر چالیس ارب روپے بچائے گئے،
اگر آڈیٹر جنرل ادارے کو کام کرنے دیا جائے تو نیب اور ایف آئی اے کے افسران گھروں میں بیٹھ جائیں۔