تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:1

عمران گالیاں دینے، جھوٹے الزامات کا کلچر پھیلا رہے ہیں،فضل الرحمن

جیو نیوز - لکی مروت......جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو کلین کہنے والے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گالیاں دینے، جھوٹے الزامات لگانے اور نئی نسل کو بد اخلاقی کی راہ پر ڈالنے کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان لکی مروت میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا ہے کہ ہم آزاد اور مسلمان پاکستان چاہتے ہیں تاکہ ہماری معیشت امریکا اور مغربی ممالک کے تسلط سے آزاد ہو۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھارت اور یہودیوں سے فنڈ ملتے رہے ہیں، جےیو آئی ف کے کارکن حوصلے بلند رکھیں یہ طرز سیاست اپنی موت آپ مر جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.