تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:1

کسی ادارے کا اپنی حدود سے تجاوز جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے،چیف جسٹس

جیو نیوز - اسلام آباد......چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کی جانب سے اپنی مقررہ حدور سے تجاوز جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جسٹس سرمد جلال عثمانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فُل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں معاشی ترقی عوام کی خوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں عدل و انصاف امن اور قانون کی حکمرانی ہو۔

ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہر ادارہ اپنا کام آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل فرض شناسی کے ساتھ انجام دے۔ ریاست کے تینوں ستون عدلیہ ،انتظامیہ اور مقننہ کو اپنی حدود کے اند رہتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.