13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:38
این اے 122 سے سب جماعتوں کےبینر اور پوسٹر اتار لیے گئے
جیو نیوز - لاہور.....لاہورکےحلقہ این اے122اورصوبائی حلقہ پی پی147کےضمنی الیکشن میں امیدواروں نے اشتہاری مہم کےلیے جو بینر اور پوسٹر لگائے ان کا وزن 52 من نکلا۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق این اے 122 اور پی پی147 کے حلقے سے ساڑھے 6 ہزار بینر اور پوسٹر اتارے گئے جن کا وزن 52 من ہے۔
ڈی سی او لاہور نےقومی حلقہ این اے122اور صوبائی حلقہ پی پی147کےضمنی الیکشن میں لگنے والےتمام بینر اور پوسٹروں کی رپورٹ طلب کی تھی اور تعداد کے علاوہ وزن کے بارے میں فوری رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔