تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:0

لاہور :طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

جیو نیوز - لاہور.....لاہور کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج بن گئے،لیسکو کا کہنا ہے کہ سسٹم اوور لوڈ ہے،جبری لوڈ شیڈنگ مجبوری ہے۔

لاہور کے مختلف علاقے جن میں اسلام پورہ،پریم نگر،ساندہ،شام نگر میڈیکل کالونی،صحافی کالونی اور ہربنس پورہ سے ملحقہ علاقوں میں رات گئے 3 سے 4 گھنٹے تک مسلسل بجلی بند رہی جس پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب بڑھنے کی وجہ سے شارٹ فال میں اضافہ کیا گیا۔جس کے باعث لیسکو کی جانب سے 4 سے 6 گھنٹے جاری لوڈ شیڈنگ شیڈول میں مزید 3 سے 4 گھنٹے اضافہ کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.