13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:33
لاہور:مطالبات کی منظوری پر لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج ختم
جیو نیوز - لاہور...... لیڈی ہیلتھ ورکرز نےتنخواہوںمیں اضافے سمیت مطالبات کی منظوری پر پنجاب اسمبلی کے باہر سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب کےمختلف علاقوں سےتعلق رکھنےوالی لیڈی ہیلتھ ورکرزکئی گھنٹوں سےپنجاب اسمبلی کےسامنےمال روڈ پر دھرنا دیے ہوئے تھیں۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں میں اضافہ ،سروس اسٹرکچر اور پنشن میں اضافے کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔جس پر سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مابین ہونے والے مذاکرات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تحریری ضمانت دی گئی جس پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔