13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:49
کراچی میں فائرنگ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ایم سی جاں بحق
جیو نیوز - کراچی.......پرانی سبزی منڈی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کے ایم سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئےجبکہ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے واجہ کریم داد کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 2گینگسٹرزکولیاری میں ہلاک کردیاگیاہے۔ شاہ فیصل اور لیاقت آباد میںانسداد دہشت گردی کے محکمے نےکراچی میں 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔
لیاری میں ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار گروہ سے ہے۔ پولیس کاکہناہےکہ ملزم زوہیب پیپلزپارٹی کے ایم پی اے واجہ کریم داد کے قتل میں ملوث تھا، جبکہ چاکیواڑہ میں مارے گئے ٹارگٹ کلر کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے ۔
انسداد دہشت گردی کے محکمے نےکراچی میں 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں
اس سےپہلے کراچی کےعلاقے پرانی سبزی منڈی میں عسکری پارک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نےفائرنگ کی جس سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ایم سی ارشد حسین جاں بحق ہوگئے، ارشد حسین کو نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایا گیا۔وہ فیڈرل بی ایریا میں نصیر آباد کے رہائشی تھے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔