13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:5
فیصل آباد:رضاآبادمیں انتخابی ریلی پر فائرنگ،3 افراد زخمی
جیو نیوز - فیصل آباد.....فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کےدوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے ایم پی اے کے 4بھائیوں سمیت 28افراد کےخلا ف مقدمہ درج کرلیا۔
غلام محمد آباد کےعلاقے رضا آباد میں عابد شیر علی کے میئر گروپ کےحمایت یافتہ امیدوار ملک ساجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریلی نکال رہے تھے۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے مقامی ایم پی اے ملک نواز کے گارڈ اور ساتھیوں نے مبینہ طور پر گاڑی پر فائرنگ کردی۔جس سے 3 افرادٹانگوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کےخلاف ملک ساجد کے ساتھی جن میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی،احتجاج کرتے ہوئے تھانہ غلام محمد آباد پہنچ گئے۔عابد شیر علی کی تھانے آمد پر پی ٹی آئی ورکروں نے ان کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی اور فائرنگ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ایم پی اے ملک نواز کے 4بھائیوں سمیت 28افراد کےخلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ میڈیاسے گفتگو میں عابدشیر علی نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر شخص کو حق ہے،وزیراعلیٰ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرائیں ۔