تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

کراچی:گلستان جوہرمیں پہاڑی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی......کراچی کےعلاقے گلستان جوہربلاک ایک میں جھگیوں پرمٹی کاتودہ گرگیا،4بچوں سمیت 9افرادکی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ مزید 5افرادکےملبےتلےدبےہونےکاخدشہ ہے۔

کراچی کےعلاقے گلستان جوہربلاک ون میں جھگیوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے کئی گھرانوں پرقیامت گزرگئی۔رات 2بجے کےقریب توداگراتواس وقت زیادہ ترافرادسورہےتھے۔اور پھرعلاقہ آہوں اورسسکیوں سےگونج اٹھا۔لوگ اپنےپیاروں کی تلاش کےلیے ایک دوسرےکومدد کےلیےپکارتےرہے۔اور2گھنٹےتک اپنی مددآپ کےتحت کاررائیوں پرمجبوررہے۔

تودےہٹانےکےلیےمشینری پہنچی توامدادی کارروائیوں میں تیزی آئی ۔رینجرزکےاہلکاروں نےبھی ان کارروائیوں میں حصہ لیا۔ جبکہ اہل علاقہ کدالوں کی مدد سےمٹی ہٹانےکی کوشش کرتےرہے۔

عینی شاہدین کاکہناتھاکہ 3 جھگیاں مٹی کے تودے کی زد میں آئیں۔لاشیں برآمدہوئیں تولواحقین کےضبط کابندھن ٹوٹ گیا۔

کمشنر کراچی شعیب صدیقی حادثےکےکچھ ہی دیر بعد جائے واقعہ پرپہنچ گئے اور تسلیم کیا کہ امدادی کاموں کےریسپانس ٹائم کوکم کرنےکےلیےاقدامات کرناہوں گے۔

حادثےمیں جاں بحق افرادکی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ریسکیوحکام ہیوی مشینری کےذریعےامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔متاثرین بےقرارہیں کہ وہ ملبےتلےدبےاپنےپیاروں کی آوازکب سن پائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.