تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:32

ملتان ، بہاول پور،گجرات اوراٹک میں 8مجرموں کو پھانسی

جیو نیوز - ملتان.....نیو سینٹرل جیل ملتان میں قتل کے 2 مجرموں صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ مجرم محمد شفیع نے1992ءمیں اسلم نامی شخص کو ڈکیتی کےدوران قتل کیاتھا جبکہ دوسرے مجرم اکرم نےزمین کےتنازعہ پرماجد نامی شخص کو قتل کیاتھا۔

اُدھربہاولپور کی نیوسینٹرل جیل میں قتل کے3 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔مجرم غلام قادراورغلام سرور نے2002ءمیں خاتون سمیت 2افراد کوقتل کیاتھا جبکہ مجرم تھانیدارعرف تِھندو نے2001 ءمیں بیوی سمیت 2افراد کوقتل کیاتھا۔

دوسری جانب گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی کے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ مجرم اسلم اور اعظم نے1999 ءمیں معمولی تنازعےپررشتےدار کو قتل کیاتھا۔ جبکہ مجرم نیاز احمد کی پھانسی راضی نامہ کےبعد مؤخرکردی گئی۔مجرم نیاز نے2002ء میں معمولی تنازعےپر مظہر اقبال نامی شخص کوقتل کیاتھا۔

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بھی قتل کےمجرم کو پھانسی دےدی گئی۔مجرم محمد اشرف نے 2003 ءمیں باپ اوربیٹےکوقتل کیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.