13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:21
لندن :ہیتھروایئرپورٹ پرقومی ایئرلائن کےعملےکے2ارکان گرفتار
جیو نیوز - لندن......لندن پولیس نے پی کے 786 کے فضائی میزبان ندیم انور اور صائمہ بٹ کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ پاکستان روانگی کے لیے ہیتھرو ایئروپورٹ پہنچے۔
پی آئی اے کے عملے کے دونوں افراد پر چوری شدہ موبائل فون ساتھ لے جانے کے الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کی کارروائی کے باعث پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد روانہ کردی گئی۔