تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:4

کراچی : تودہ گرنے سے جانوں کے زیاں پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں مٹی کا تودہ گرنے سے انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

ترجمان وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے لیے دعائے مغرفت بھی کی ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کو جلد از جلد نکالا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.