تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:21

عمران خان انتخابات سے پہلے مولا جٹ، بعد میں یملا جٹ ہوجاتے ہیں،پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد .......وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات سے پہلے مولا جٹ اور انتخابات کے بعد یملا جٹ ہوجاتے ہیں ، ہمیں اتنے ہی ووٹ ملے جتنے عام انتخابات میں ملے تھے ، عمران خان ایک بار پھر الزام خان ثابت ہوئے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتےہوئے پرویز رشیدنے خورشید قصور کی کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی انتہا پسندی کی بھی شدید مذمت کی ، اور کہاکہ خورشید قصوری کے ساتھ بھارت میں ہونے والے رویے کا نوٹس لیا گیا ہے ، بھارت میں تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ، شیوسینا کے مظاہرےپر دکھ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.