تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:44

کیا آج رات 12 بجے کراچی کے تھانوں کی بجلی کاٹ دی جائے گی؟

جیو نیوز - کراچی......... کیا آج رات 12 بجے کراچی کے تھانوں کی بجلی کاٹ دی جائے گی ؟ کراچی الیکٹرک حکام کا دعویٰ ہے کہ سندھ پولیس پرواجبات کی رقم 2 ارب 10 کروڑ روپے سے بڑھ گئی ہے۔

ترجمان کراچی الیکٹرک کے مطابق 13 مہینے سے سندھ پولیس نے کوئی ادائیگی نہیں کی، واجبات کی ادائیگی کے لیے آخری نوٹس 5 اکتوبر کو لکھا گیا تھا، واجبات کی ادائیگی کی حتمی تاریخ کی مدت آج رات پوری ہورہی ہے، واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی منقطع کی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.