تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:0

تودہ زیر زمین ریت نکالنے کی وجہ سے گرا، ماہر ارضیات

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں گزشتہ رات گلستان جوہر میں تودہ گرنے کے واقعہ کے بارےمیں ماہرارضیات کا کہناہے کہ یہ واقعہ زیر زمین ریت نکالنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ نرم ریت نکالنے سے زمین کا جوڑ کمزور ہوا اور تودہ نیچے آگرا۔

گلستان جوہر میں پہاڑی تودہ گرنے کےافسوس ناک واقعہ نے 13 جانیں نگل لیں۔ جامعہ کراچی کے ماہر ارضیات پروفیسر شیم شیخ کا کہنا ہے کہ تودہ گرنے کا واقعہ زمین کی کھدائی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ زیر زمین نرم مٹی اور ریت نکالنے کے باعث جوڑ کمزور ہوگیا اور تودہ آگرا۔

دوسری جانب ماہر ارضیات پروفیسر مسعود احمد کا کہنا ہے کہ پہاڑ کی 90 ڈگری میں کٹائی کرنے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ماہرین کے مطابق تودہ گرنے کی وجہ ممکنہ طور پر چائنا کٹنگ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.