تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:16

مظفر گڑھ: خود سوزی کرنے والی خاتون جاں بحق

جیو نیوز - مظفرگڑھ........مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں زیادتی کا شکارہونے پر خودسوزی کرنے والی خاتون ملتان نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔

بستی گوری والا کی رہائشی خاتون نے آج صبح تھانا سٹی مظفر گڑھ کے سامنے پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔

پولیس اہلکاروں اور ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت کے باعث ملتان نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ، طبی امداد کے دوران بیان دیتے ہوئے خاتون نے بتایا تھا کہ ایک ہفتے قبل پولیس اہل کاروں نے ڈیرے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.