تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:48

موبائل فون کی اسمگلنگ، پی آئی اے کے دو فضائی میزبان فارغ

جیو نیوز - کراچی........ لندن سے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے پی آئی اے کے دو فضائی میزبانوں کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سینئر ایئرہوسٹس صائمہ بٹ اور فلائٹ اسٹیورڈ ندیم انور لندن سے چوری کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے تھے۔ پی آئی اے نے دونوں فضائی میزبانوں کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

دونوں ملازمین لندن سے اسلام آباد آنے والی قومی ایرلائن پر تعینات تھے۔ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے ان کے سامان کی تلاشی کے دوران چوری شدہ موبائل فون برآمد کیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.