13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:20
سانحہ منیٰ میں 99 پاکستانی شہید ہوئے، 18 لاپتا ہیں، وزیر مذہبی امور
جیو نیوز - اسلام آباد........ وزیر مذہبی امورسرداریوسف کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثے میں 99 پاکستانی شہید ہوئے، 18 اب بھی لاپتا ہیں ، 70 شہدا کی تصدیق کے بعد تدفین کر دی گئی جبکہ 29 کی تدفین سعودی حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد کی جائے گی۔
سرداریوسف کا کہنا تھا کہ 2 حاجی سعودی عرب کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، 29افراد ایسے ہیں جن کے اہل خانہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔