13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:41
کراچی: ماں کے قاتل نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا
جیو نیوز - کراچی.....کراچی کے علاقے کلفٹن میں ماں کو قتل کرنے والے بد نصیب بیٹے نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ قاتل کا کہنا ہے کہ روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر ماں کو قتل کیا۔
بدنصیب شقی القلب غلام ربانی نے دنیا میں ہی اپنی جنت کو کھو دیا۔والدہ کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے ابدی نیند سلانے والے بے رحم قاتل بیٹے نے پولیس کا اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی ماں اور اہلیہ اس کی بہن کے خلاف تھے۔ تنگ آکر اہلیہ کو پہلے ہی طلاق د ے چکا ،روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر ماں کو قتل کرڈالا۔
پولیس نے گزشتہ روز آلہ قتل کے ساتھ کلفٹن میں واقع اس کے اپارٹمنٹ اس ہولناک واردات کے بعد گرفتار کیا تھا۔اس وقت بھی ملزم کے ہاتھ ماں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق غلام ربانی اسٹیٹ بنک کے فنانس ڈپارٹمنٹ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہے ۔اپنی جنت کو اپنے ہاتھوں کھونے والے قاتل کے چہرے پر کوئی ندامت نہیں۔