13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:22
جے یو آئی نظریاتی کی جےیوآئی ف سے مجوزہ انضمام کیخلاف ریلی
جیو نیوز - چمن ......چمن میں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے اپنی مرکزی قیادت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا،جے یو آئی ف سے مجوزہ انضمام کے فیصلے کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
چمن میں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام جے یوآئی ف کے ساتھ مجوزہ انضمام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سناتن چوک پر عزم نظریات کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔
ریلی اور کانفرنس کی قیادت صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کی، اس دوران ریلی اورکانفرنس میں جدید اسلحے کی نمائش بھی کی گئی۔ قائدین کے ساتھ ساتھ اسٹیج پر اسلحہ برادرافرادبھی نظرآئے۔