تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:38

نواز شریف اور نریندر مودی کی اگلے ماہ واشنگٹن میں ملاقات کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیرا عظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے آئندہ ماہ واشنگٹن میں ملاقات کا امکان ہے، دونوں وزرائےاعظم امریکا میں ہونے والی ایٹمی سکیورٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی صدر بارک اوباما کی دعوت پر 31مارچ اور یکم اپریل کو واشنگٹن میں ہونے والی ایٹمی سکیورٹی کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایٹمی سیکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ہے۔ تاہم ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کی تجویز فی الحال زیرغور نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.