تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:0

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا بھی نیب پر اظہارِ عدم اعتماد

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی نیب پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، چین سے 2012ء میں خریدے گئے 58انجنوں کے ناقص معیار کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

خواجہ سعد کہتے ہیں کہ نیب میں کیسز چھ، چھ سال لٹکے رہتے ہیں، نیب پرہمارےتحفظات ہیں، اس لیےنیب سے تحقیقات نہیں کرا رہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا سید نوید قمر کی زیر صدارات اجلاس ہوا۔ خواجہ سعد رفیق نے خراب چینی انجنوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی انجینئرز نےکہا ہے کہ وہ جلد انجنوں کی مرمت مکمل کردیں گے۔ ان انجنوں کی خریداری کے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے، نیب سے تحقیقات اس لیے نہیں کروا رہے کیونکہ نیب میں کیسز چھ چھ سال سے لٹکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کو امریکی یا یوروپین کمپنیوں سے انجن خریدنے کی ہدایت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.