13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:17
وزیراعظم نے وفاقی سطح پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری دیدی
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی سطح پر اعلیٰ سطح کے تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔ سید عمران گردیزی کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا قلم دان سونپ دیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان عمران گردیزی کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایک نئے ریڈیو اسٹیشن کے قیام سمیت ملک بھر میں کئی ریڈیو اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا۔
گریڈ 22 کے ابوکیف وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور عابد جاوید وفاقی سیکرٹری فوڈ سیکورٹی جبکہ ہمایوں خان سیکرٹری وفاقی تعلیمات ہوںگے،شعیب صدیقی کو اسپشل سیکریٹری داخلہ اور عبدالجبار کو سیکرٹری قومی اسمبلی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شجاعت وزارت خزانہ میں خصوصی سیکرٹری،خالد محمود سیکرٹری مواصلات اور پیر بخش جمالی سیکرٹری محتسب ہوھ گے۔
حسن اقبال وفاقی سیکرٹری کیڈ، اعجاز علی خان سیکرٹری نارکوٹکس اور محسن حقانی کو سیکرٹری قومی ورثہ تعینات کر دیا گیاہے۔ وزارت اطلاعات کی ایڈیشنل سیکرٹری صبا محسن کو ریڈیو پاکستان کا اضافی چارج دے دیا گیا۔