تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:33

ایم کیو ایم کی کراچی پریس کلب کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال

جیو نیوز - کراچی ......ایم کیوایم کے قائد کی تصویر و تقریر پر پابندی کے معاملے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں نے کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔

کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والی علامتی بھوک ہڑتال میں ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر نسرین جلیل، ڈاکٹر صغیر، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ ، نسرین جلیل،رابطہ کمیٹی کے اراکین ذرین مجید ،ارشد حسن ، سی ای سی انچارج فرقان طیب، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، بلدیاتی نمائندوں اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لیےخواجہ نوید ایڈووکیٹ نے دورہ کیا۔ خواجہ نوید نے کہا کہ بولنے پر پابندی کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج حق بجانب ہے ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد انسانی حقوق کی جدو جہد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.