تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:37

اسلام آباد :بارش نے رخصت ہوتی سردی کو روک لیا

جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آباد میں صبح سے ہونے والی بارش نے رخصت ہوتی سردی کو پھر سے روک لیا ہے، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے اسلام آباد کو پھر سے نکھار دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کا آغاز ہوا ہلکی ہلکی بوندا باندی سے، پھر آہستہ آہستہ بوندوں کی رفتار ہوئی تیز۔برستی بارش پھول پتوں پیڑ پودوں پر پڑی تو نظارے سر سبز ہو گئے۔

برستی بوندوں کا سلسلہ تھما تو ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا نے سردی کا احساس دلایا۔ سرمئی بادلوں سے ڈھکے آسمان تلے مارگلہ کے سر سبز پہاڑ وں کےنکھرے رنگ اور بھی سنور گئے۔

فروری کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی سرما کی ان بارشوں نے سردی کو جاتے جاتے پھر پلٹا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں تھم جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.