تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:56

کراچی کے دو پولیس افسروں میں ٹھن گئی

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے دو پولیس افسروں میں ٹھن گئی،اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ڈی پی او کیماڑی بلال قیوم ایرانی ڈیزل لانے والےمافیا سے بھتا لیتے ہیں،منشیات فروشوں سے بھی پیسہ کماتے ہیں۔

بلال قیوم نے تردید کردی ،کہتے ہیں ڈی آئی جی سی آئی اے خود اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت میں ملوث ہیں۔کراچی میں ایس ڈی پی او کیماڑی ، بلال قیوم اپنے خلاف اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی تردید کیلئے میدان میں آگئے۔

انہوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے خود اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت میں ملوث میں،انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کے اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی تو جھوٹی رپورٹ بنادی گئی۔

ایس ڈی پی اوماڑی پور بلال قیوم کیخلاف اسپیشل برانچ کی رپورٹ نیا رُخ اختیار کرگئی،رپورٹ کے مطابق ایک منظم گروہ، کراچی میں روزانہ کروڑوں روپے کا ایرانی ڈیزل اور پٹرول اسمگل کرکے لارہا ہے اور ایس ڈی پی او ماڑی پور اس گروہ میں شامل ہیں،وہ پٹرولیم مصنوعات کے اسمگلرز ، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ گروہوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب ایس ڈی پی او بلال قیوم نے جیو نیوز سے رابطہکیا ،رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور اس کا ذمے دار ڈی آئی جی، سی آئی اے کو ٹھہرایا،بتایا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے خود اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت میں ملوث ہیں۔

بلال قیوم نے بتایا کہ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، اے ڈی خواجہ، فارن سروسز سے ڈیپوٹیشن پر محکمہ پولیس میں آئے، ان کی تعیناتی کے خلاف مجھ سمیت 4پولیس افسران نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، تین افسر پیچھے ہٹ گئے لیکن میں ڈٹا ہوا ہوں، اس پر میرے خلاف جھوٹی رپورٹ بنادی گئی۔

پولیس کے اعلیٰ افسران کا مخالف دھڑوں میں تقسیم ہونا محکمہ پولیس اور کراچی کے مفاد میں نہیں، یہ ایک ایسی لڑائی ہے، جو مجرموں کو مزید طاقتور اور قانون کی عملداری کو مزید کمزور کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.