15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:9
نیب کو ن لیگ والے کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کو ن لیگ والے کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، اس رویے کی مذمت کرتےہیں، اگر نیب کے پر کاٹے گئے تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاکہ آزاد احتساب سیل کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، کسی وزیر، وزیراعلیٰ یا رکن صوبائی اسمبلی کےخلاف کوئی کیس نہیں ہے، آزاد احتساب میں اگر کوئی ترمیم رکاوٹ بنے گی تو ہم اسے دور کریں گےاور اس کے لیے وہ ایک کمیٹی بنارہے ہیں جس کےسربراہ خود ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ڈی جی نیب جنرل حامد نے اپنے استعفے میں کہیں نہیں لکھا کہ انہیں حکومت سے کوئی شکایت ہے،اس وقت ن لیگ کی حکومت نیب پر حملہ کررہی ہے ۔