15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:14
پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، حنا ربانی کھر
جیو نیوز - لاہور......سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرکاکہناہے کہ ماضی میں پاکستان کے حوالےسے یہ تاثر رہا کہ وہ دہشتگردوں کو سپورٹ اوردوسروں کے خلاف استعمال کرتا ہے،یہ تاثر اَب بدل رہا ہے،پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
لاہورکےمقامی ہوٹل میں لٹریری فیسٹیول میں شرکت کےموقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے جگہ سکڑ رہی ہے، پڑوسی ملکوں میں دہشتگردوں کی جگہ بڑھ رہی ہے، پاکستان نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے، اگلے 20 سال پچھلے 20 سالوں سے بہتر ہوںگے۔
انہوں نےکہا کہ سی پیک اچھا اقدام ہے،ملکی برآمدات17 فیصد نیچے آئی ہے، گھریلو صنعتوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔