تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:44

کیڈٹ کالج پنو عاقل میں چوتھے سالانہ یوم والدین کا انعقاد

جیو نیوز - پنوعاقل.......کیڈٹ کالج پنوعاقل میں چوتھے سالانہ یوم والدین کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کیڈٹس نے جمناسٹک، کراٹے اوردیگرکھیلوں میں مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔

تقریب کا آغاز نوجوان کیڈٹس کی جانب سے مہمان خصوصی جی او سی پنو عاقل کینٹ میجر جنرل فیض حمید کو سلامی دے کر کیا گیا،اس موقع پر پریڈ بھی کی گئی ۔نوجوان کیڈٹس کی جانب سے جمناسٹک، جوڈو کراٹے و دیگرکھیلوں میں مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی پنو عاقل کینٹ میجر جنرل فیض حمید نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو ہی کل کا لیڈر بننا ہے اورملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

تقریب میں کامیاب کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ نوجوان کیڈٹس کے ساتھ ساتھ تقریب میں شریک ان کے والدین بھی پُرجوش اوراپنے بچوں کے مستقبل سے پُرامید نظر آئے۔ تقریب میں شریک والدین اوردیگر افراد خوشگوار لمحات کو موبائل فونز اور کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.