15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:20
دیر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں باپ بیٹا آمنے سامنے
جیو نیوز - لوئر دیر......خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان کل سجے گا، 23 اضلاع میں 4 ہزار 495 نشستوں پر مقابلہ ہوگا، لوئردیر کے بلدیاتی انتخابات میں باپ بیٹا بھی آمنے سامنےہیں،خاندان اورمحلہ دارپریشان ہیں کہ ووٹ دیں تو کسے دیں۔
ایک امیدوارکے قتل اورایک کے انتقال کے بعد لوئردیرکی تین یونین کونسلز میں دوبارہ الیکشن منعقد کئے جارہےہیں۔ایک حلقے میں دلچسپ صورتحال کاسامنا ہے جہاں باپ بیٹا ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، اس موقع پرخاندان والے اورمحلہ داربھی آمنے سامنے آگئے ہیں۔
یوسی سلطان خیل میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد خان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، دوسری جانب ان کے بیٹے ملک حیات خان کو جماعت اسلامی نے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے ، دونوں امیدواروں کی کامیابی کیلئے ان کے گھروالے بھی دوحصوں میں سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
محمد خان کی اہلیہ اپنے شوہر کو چھوڑ کراپنے بیٹے کوسپورٹ کررہی ہے۔ یہ الیکشن اس خاندان کیلئے کتنا مشکل ثاہت ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔