تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:32

پاک بحرین تعلقات کافروغ، اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار

جیو نیوز - مناما.........سفیر پاکستان جاوید ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرین تعلقات کے فروغ میں اورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے، پاکستان اوربحرین کے درمیان تجارتی، اقتصادی اورثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

پاکستان کلب بحرین میں سفیرپاکستان جاوید ملک کے اعزاز میں پروقارتقریب ہوئی، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جاوید ملک کی بحرین میں بطور سفیر تعیناتی کا بھرپورخیرمقدم کیا گیا۔

سفیرپاکستان جاوید ملک کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اورنادرا کارڈ کی تجدید کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے تمام اختلافات بھلاکرایک پلیٹ فارم پرمتحد ہونے کا اعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.