تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:4

کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 ڈاکو گرفتار

جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بدر کمرشل سے گرفتار ڈاکو پڑھے لکھے خاندان کا چشم و چراغ نکلا۔ ڈاکٹر ماں باپ کے ڈکیت بیٹے کو شہریوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہر کے دیگر علاقوں سے بھی 3 ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔

ڈیفنس سے گرفتار نوجوان عباسی شہید اسپتال کراچی کے سابق ایم ایل او ڈاکٹر سلیم اختر کا فرزند ہے، نوجوان شاہان کی والدہ بھی ڈاکٹر ہیں لیکن ڈاکٹر ماں باپ کا بیٹا نکلا ڈاکو۔

درخشاں تھانے کی لاک اپ میں موجود نوجوان شاہان اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ بدر کمرشل میں شہری سے لوٹ مار کر رہا تھا کہ شہری کے شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے۔ شاہان کا ساتھی تو فرار ہو گیا لیکن شاہان کو شہریوں نے دھر لیا۔ شہریوں نے پہلے ڈاکو کی خوب دھلائی کی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

گرفتار ڈاکو نے جیو نیوز سے بات چیت میں اعتراف کیا کہ وہ نارتھ ناظم آباد کا رہائشی ہے لیکن ڈکیتی ڈیفنس میں مارتا ہے، پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتیں کر چکا ہے۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں بھی شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ لیا جسے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.