تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:13

شرمیلا ٹیگور کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

جیو نیوز - لاہور.........پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے وزیراعظم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے جاتی امرا رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان میں مقیم شرمیلا ٹیگور کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

شرمیلا ٹیگور لٹریری فیسٹول میں شرکت کے لیے لاہور آئی تھیں اور وزیراعظم نواز شریف نے ان سے ملاقات کی خواہش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ نے ان سے ملاقات کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.