تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:1

خیبر پختون خوا کے 23 اضلاع میں آج ضمنی بلدیاتی الیکشن

جیو نیوز - پشاور..........خیبرپختون خوا کے 23اضلاع میں356بلدیاتی نشستوں پر انتخابات آج ہورہے ہیں، ان نشستوں کے لئے 828امیدوار میدان میں ہیں، مجموعی طور پر6 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

خیبرپختونخوا میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 139ویلج اور نیبر ہڈ کونسلوں کی 341 نشستوں کے لیے 750امیدوار مدمقابل ہیں، 188 جنرل نشستوں کے لیے 443، خواتین کی 120نشستوں پر 200،مزدور کسان کی 17نشستوں پر 56جبکہ نوجوانوں کی 14نشستوں پر 47 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔

اقلیتوں کی 2نشستوں پر 4امیدوار میدان میں ہوں گے، ڈسٹرکٹ کونسل کی 7 نشستوں کے لیے 35اور تحصیل کونسلوں کی 8نشستوں کے لیے 43امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں ۔صوبے کے 23اضلاع میں 6 لاکھ 93ہزار 502ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔صوبے بھر میں 609پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 289کو انتہائی حساس قرار دیاگیا ہے۔

انتخابات میں574نشستوں پرامیدواربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ اقلیتوں کے لئے مختص تین ہزار10 نشستیں خالی رہ جائیں گی جن کے بارے میں صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ ان نشستوں سے متعلق قانون میں ترمیم کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مانٹیرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو انتخابات کے انتظامات اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.